پشاور کی تاریخی حویلی جہاں آنے والوں کو خاص زبان بولنا ہو گی

پشاور کی تاریخی حویلی جہاں آنے والوں کو خاص زبان بولنا ہو گی

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک ایسی تاریخی حویلی کو کھول دیا گیا جہاں آنے والوں کو ایک خاص زبان بھی بولنی پڑے گی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پشاورمیں سیٹھی خاندان کی ایک اور تاریخی حویلی کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مختلف ثقافتوں کی طرز و تعمیر پر بنائی گئی یہ حویلی آثار قدیمہ کا منفرد شاہکار ہے۔

سیٹھیاں دی حویلی کھلنے کے بعد سیاحوں کے لیے سیٹھی ہاؤس کے بعد دلچسپی کے ایک اور منفرد مقام میں اضافہ ہو گیا ہے جسے ڈیڑھ سو سال بعد عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔

پشاور ٹریول گائیڈ جلیل احمد کے مطابق یہ انیسویں صدی میں تعمیر کردہ گھر ہیں۔ آرکیٹیکچر اور مغل طرز تعمیر کے حوالے سے ان کی بڑی اہمیت ہے۔ یہ لوگ ہندکو زبان بولتے تھے اس لیے نام بھی سیٹھیاں دی حویلی رکھا ہے اور اس گھرکی حالت ابھی بھی پہلے جیسی ہی ہے۔

فن تعمیر کا یہ بہترین شاہکار دو کنال رقبے پر مشتمل ہے اور ثقافتی رنگوں پر مشتمل اس گھر میں آنے والے سیاحوں کو ہندکو زبان میں ہی بات کرنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

گھر کے مالک وجیہہ سیٹھی نے کہا کہ اس گھرکو کھولنے کا پہلا مقصد ہندکو کلچر کی تاریخی اہمیت بتانا اور دوسرا سیاحوں کے آنے سے جو آمدنی ہو گی اس سے اس گھر کی تزئین و آرائش کرنا ہے تاکہ یہ ورثہ قائم رہے۔ تیسری بات یہ کہ اس گھر میں آنے والوں کو ہندکو میں ہی بات کرنا ہو گی۔

اس قدیم مکان کے درودیواراور لکڑیوں پر بنی دلکش نقش نگاری سنہرے دور کی یاد تازہ کر دیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں