لاہور کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

فائل فوٹو


لاہور: لاہور کے اسپتالوں میں کورونا وبا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر میں اس وقت 3 سو 95 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 35 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے لاہور کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج زیادہ تر مریضوں کی حالت تشویشناک قرار دے دی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں اس وقت 3 سو 95 مریض زیر علاج ہیں۔ شہر کے 1 سو 30 تشویشناک حالت کے مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شہر میں انتہائی تشویشناک 35 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ شہر کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں 2 سو 30 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شہر کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس کا آکوپینسی ریٹ 21.40 جبکہ انتہائی نگہداشت وارڈز کا آکوپینسی ریٹ 43.86 ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 86 ہزار 634 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: وائرس کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 663 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 146، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، سندھ میں 2 لاکھ 17 ہزار 636، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 188، بلوچستان میں 18 ہزار 218، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

 


متعلقہ خبریں