کورونا: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد جاں بحق

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے 17 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

لاہور کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہزار 600 سے بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 6 سو گیارہ ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر

سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 18 ہزار 597 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید  مراد علی شاہ نے مریضوں کی صورتحال کی بابت بتایا ہے کہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 74 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات 18 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئیں

شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 791 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 925 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں