2020: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 19 لاکھ 86 ہزار سے زائد ای چالان کیے

2020: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 19 لاکھ 86 ہزار سے زائد ای چالان کیے

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سال 2020 میں 19 لاکھ 86 ہزار464 ای چالان کیے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2020 میں 19 لاکھ سے زائد ای چالان کرکے قومی خزانے میں 19 کروڑ 27 لاکھ 39 ہزار سے زائد رقم جمع کرادی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے حکام  نے سال 2020 میں یومیہ 5 ہزار 4 سو 42 ای چالان کیے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق 9 لاکھ 99 ہزار398 گاڑیوں اور 9 لاکھ 49 ہزار436 موٹرسائیکل و رکشوں کو ای چالان جاری کیے گئے جبکہ 37 ہزار630 کمرشل گاڑیوں کوای چالان بھیجے گیے۔

15 کروڑ 97 لاکھ 92 ہزار 700 گاڑیوں اور 2 کروڑ 63 لاکھ 91 ہزار200 موٹرسائیکل و رکشہ مالکان نے جرمانہ ادا کیا۔ 65 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے جرمانے کی مد میں جمع کروایا۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب نے 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا ہٹا دیا

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق 24 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کی خلاف کارروائی کی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون شکن شہریوں کا چالان ٹھیک ہے لیکن جرائم روکنے کے لیے لگے کیمروں کو صرف جرمانے کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت 18 ہزار سے زائد کیمرے صرف لاہور کی شاہراہوں پر نصب ہیں جن کا بنیادی مقصد جرائم روکنے کیلئے مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں