اسامہ کے والد چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کے جج انکوائری کریں، اسد عمر

اسامہ کے والد چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کے جج انکوائری کریں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ مقتول اسامہ ستی نے ہمارے ساتھ آئی ایس ایف میں کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول اسامہ کے والد کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج انکوائری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کریں گے کہ لواحقین کے تحفظات دور کریں۔

اسامہ قتل کیس، چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاق میں اس طرح کے واقع سے اپنے بچوں کی حفاظت پر بھی ذہن کھٹک گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ شواہد سے ظاہر ہے کہ بے گناہ بچے کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے انصاف ضرور ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ انکوائری شروع ہو گئی ہے اور دو سے تین دن میں مکمل بھی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح نظر آ رہا ہے کہ اسلام آباد میں معصوم بچے کا قتل ہوا ہے۔

اسامہ قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے حوالے سے فیصل سلطان سے بات کروں گا۔ انہوں نے انتہائی حیرانی سے استفسار کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے معمور اہلکار ہی گولیاں برسانے لگے ہیں۔


متعلقہ خبریں