مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناؤنا اقدام ہے، صدر مملکت

مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناؤنا اقدام ہے، صدر مملکت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناوَنا اقدام ہے۔

بلوچستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،11مزدور جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ریاست سفاک قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالے گی اور بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بے گناہ مقتولیں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس نے بھی مچھ میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب نہتے لوگوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکت پر احتجاج، وزیراعظم کا نوٹس

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے سفاکانہ قتل پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مقیم تمام افراد کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں