پی پی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے، فردوس عاشق

پی پی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے، فردوس عاشق

فائل فوٹو


ڈسکہ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلرزپارٹی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے روزگار اور کاروبار عوام کے سامنے لائیں۔

مریم نواز دعوے نہیں استعفوں پر عمل کریں، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ٹی ایچ کیو اسپتال ڈسکہ اور پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی قیادت میں تمام ادارے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح ہیلتھ کیئرماڈل پنجاب میں اپنایا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انصاف میڈیسن کارڈ کے نام سے انقلابی پروگرام شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحق اورغریب مریض کی زندگی کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے لی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی شوبازی اوررنگبازی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لوٹ مارکرنے والے ریلیوں اور جلسوں کے ذریعےعوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

شاہی خاندان نے جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ جاتی امرا تک محدود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے اب ضمنی الیکشن میں کود رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم والے ملک کے اندر عدم استحکام کے لیے نکلے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ملکی اداروں کو بدنام کرنے کا بیانیہ ملک دشمنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام پی ڈی ایم کی آوازسننے کے لیے تیارنہیں ہیں۔

اسامہ کے والد چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کے جج انکوائری کریں، اسد عمر

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کی نگاہ اسلام پر ہونی چاہیے نہ کہ اسلام آباد پر۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں