اسلام آباد: میٹرو بس کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی: میٹرو بس سروس کل سے بند رہے گی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شہری میٹرو بس سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پشاور موڑ سے ائرپورٹ تک میٹرو بس چلانے میں اہم پیشرفت

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جناح ایونیو پر میٹرو بس کی ٹکر نامعلوم شہری کو اس وقت لگی جب اس نے جنگلے سے چھلانگ لگائی اورمیٹرو بس کے ٹریک میں داخل ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عین اسی وقت ٹریک پر آنے والی بس سے وہ شہری ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوا جو کچھ ہی دیر میں جان کی بازی ہار گیا۔

تھانہ کوہسار پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر میٹرو بس کے درائیور کو گرفتار کرلیا اور امدادی ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے نامعلوم شخص کی نعش پمز اسپتال منتقل کردی ہے۔

ملتان میٹرو بس منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

علاقہ پولیس کے مطابق تاحال نامعلوم شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے البتہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں