لاہور: پالتو کتے کو گولیاں مارنے پر پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج

پالتو کتے کو مارنے کے مقدمہ میں ملوث وکیل کی ضمانت منظور

لاہور: پولیس نے شہری کے پالتو کتے کو مارنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پٹ بل نسل کے نایاب کتے کے مالک نے اپنے پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ان کے پالتو کتے ’چک‘ کو پڑوسی نے تین گولیاں مار کر مار دیا ہے۔

کراچی: 5 پالتو شیر رہائشی علاقے میں داخل، مکین گھروں میں محصور

ہم نیوز کے مطابق یہ مقدمہ ڈیفنس کے رہائشی راحیل راؤ نے اپنے پڑوسی کے خلاف درج کرایا ہے۔ کتے کے مالک کی شکایت پر ڈیفنس تھانہ بی نے باقاعدہ طور پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چک نامی کتے کے مالک راحیل راؤ کا کہنا ہے کہ ان کے جس پالتو کتے چک کو مارا گیا ہے وہ ان کے لیے بیٹے جیسا تھا۔

کورونا: امریکہ میں پالتو جانور پالنے میں تیزی سے اضافہ

ہم نیوز کو تھانہ ڈیفنس بی کی پولیس نے بتایا ہے کہ راحیل راؤ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے، اب اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کے ساتھ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں