کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز نیوزی لینڈ کے نام


کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ کیویز نے  تین وکٹوں کے نقصان 286 رنز بنالیے ہیں اور پاکستان  کی  گیارہ رنز کی برتری باقی ہے۔

کیویز ٹیم  لڑکھڑانے کے بعد سنبھلی گئی۔ نیوزی لینڈ کے71 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ  گئے تھے۔

 ٹام لیتھم33، ٹام  بلنڈیل 16 اور روس ٹیلر12 رنز پر پویلین لوٹ  گئے تھے۔ ،شاہین آفریدی، محمد عباس اور فہیم اشرف  نے ایک ایک وکٹ  حاصل کی۔

کپتان  ولیمسن کی مسلسل  دوسرے  ٹیسٹ میں  سنچری بنائی۔ ہنری نکولز نے  بھی89 رنز بنا لیے ہیں۔ دونوں نے 215 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

کیویز بلے باز ہنری نکولز  پرقسمت  مہربان رہی۔ شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان  نے  کیچ پکڑا مگر امپائر کی جانب سے گیند نو بال قرار دے دیا گیا اور 86 رنز پر رضوان نے آسان کیچ بھی ڈراپ کردیا۔

 

کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو باون رنز پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب ٹام بلنڈل فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کو بھی گھر بھیج دیا۔78رنز پر پاکستان کو تیسری کامیابی ملی جب محمد عباس نے راس ٹیلر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں نے297 رنز بنائے۔ اوپننگ جوڑی ایک بار پھر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔عابد علی 25 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

حارث سہیل ایک اورفواد عالم بھی2 رنز ہی بنا سکے۔ محمد رضوان61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ،فہیم اشرف48، ظفر گوہر34، شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ نے 12رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کےکائل جیمی سن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنزسے ہرایا۔ نیوزی لینڈ کو2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

 


متعلقہ خبریں