کورونا وائرس: دنیا میں اموات 18 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئیں

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 52 ہزار 246 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 31 لاکھ 77 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 60 ہزار 78 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 11 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 686 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 پاکستانی دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست میں شامل

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 18 اور 77 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 32 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 58 ہزار 988 ہے۔

فرانس میں 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 65 ہزار 37 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 26 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور 75 ہزار 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 22 لاکھ 41 ہزار 912 افراد متاثر اور 21 ہزار 488 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 21 لاکھ 55  ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 75 ہزار 332 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں