سال2021 میں پاکستان کے بڑے مسائل کیا ہوں گے؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: سال2021 میں نئے مواقعوں کیساتھ نئے چیلنجز بھی آتے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے دوہزار اکیس کو حکومت اور اپوزیشن کیلئے اہم سال قرار دیا ہے۔

ہم نیوز کی خصوصی کی نشریات میں2021  کے  بڑے چیلنجز اجاگر کیے گئے جن کا پاکستان کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خصوصی نشریات میں مسئلہ کشمیر اور پاکستان کی خارجہ پالیسی سمیت اہم قومی ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ رہنما پی ٹی آئی ہمایوں اختر خان نے کہا کہ نئے سال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

رہنما پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ ملکی مسائل سے نمٹنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ سویلین اور عسکری قیادت ملکر کام کررہی ہے۔ پاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے دنیا ہمیں نظرانداز نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ  بہتری کی امید نظر نہیں آرہی۔ ہم چاہتے ہیں پہلے کشمیر کا مسئلہ انصاف کی بنیاد پر حل ہو۔

ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا وزیراعظم نے واضح ہدایت کر رکھی ہے کہ ہم امن کیلئے ہر جگہ کھڑے ہیں۔ معاشی تحفظ کیلئے پاکستان ہر ایک سے تعلق بہتر کرنا چاہتا ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت جس راستے پر چل نکلا ہے وہ خودکشی کا راستہ ہے۔ ہمیں بھارت کو وقت دینا ہوگا وہ اپنے ساتھ خود جو کرنا چاہتا ہے وہ کر لے، پھر شائد ان کو کوئی عقل آئے اور بات چیت آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا تو ہم آگے چلیں گے۔


متعلقہ خبریں