کوئٹہ: مچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف آج دوسرے روز بھی کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنا جاری ہے۔

مچھ میں کان کنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہزارہ قبیلے کے افراد نے کوئٹہ میں گزشتہ روز دھرنا دیا تھا جو آج بھی جاری ہے جبکہ دوسرے روز بھی میتوں کی تدفین نہیں کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی جان اور مال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،11مزدور جاں بحق

کوئٹہ میں وحدت المسلمین بلوچستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شہید ہونے والے 11 کان کنوں کی میتیں کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں لا کر رکھ دی گئی ہیں تاہم ابھی تک ورثا نے تدفین کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔

مچ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے گیارہ کانکنو کی ہلاکت کے خلاف آج دوسرے روز بھی کوئٹہ کے مغربی بائ پاس پر دھرنا جاری ہے –

وحدت الامسلمین بلوچستان کے صدر آغا رضا کہنا ہے کہ ہمیں صرف تحفظ چاہیے، ہمارے قاتلوں کا عبرتناک سزا چاہیے، ہمیں آزاد داخلہ اورخارجہ پالیسی چاہیے، امریکہ اور اسرائیل کے تعبیدار عرب ریاستوں سے ڈیکٹیشن نہ لیا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ زبردستی مذہب کے نام پر انکا لائف اسٹائل ہمارے اوپر مسلط نہ کیا جائے اور 22 کروڑ عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔

دھرنے کے شرکا ء نے مطالبہ کیا کہ جب سانحہ گشتوری میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ جب تک قانلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اس وقت انکا دھرنا جاری رہے گا۔

دِھرنے کی وجہ کوئٹہ کا مغربی بائ پاس سڑک بند ہے جس کے باعث اج بھی کوئٹہ شہر میں ٹرئفک کا نظام درہم برہم ہے۔

واقعہ پر بلوچستان بار کونسل نے بھی شدید رنج وغم کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ اربوں روپے سیکورٹی کے نام پر خرچ کرنے کے باوجود حکومت عوام کی جان اور مال کی حفاظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ادھر مچ میں مقدمہ سی ٹی ڈی نے سانحہ گشتری مچھ کا مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں درج کرلیا  ہے۔ نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور 302، 324 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کیے گئے ہیں –

ہزارہ قومی جرگہ کے مطابق مچھ میں قتل کئے جانے والے کانکنوں کی تدفین آج ہوگی۔ جاں بحق کانکنوں کو ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا-

کوئٹہ:گزشتہ روز مچھ میں گشتری کول مائنز میں کام کرنے والے 11 کانکنوں کو شناخت کے بعد ان کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر بے دردی سے قتل کردیا تھا بعد میں داعش نے واقعے کی زمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی تھی کہ قاتلوں کو پکڑنے اور کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حکومت جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


متعلقہ خبریں