تقاضے پورے کیے بغیر بھارت میں کورونا ویکسین منظور

کورونا وائرس: امریکہ نے 16 ممالک کو خطرناک قرار دے دیا

فوٹو: فائل


بھارت نے کورونا ویکسین کی منظوری کے تقاضے پورے کیے بغیر ایک بھارتی کمپنی کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی۔

اپوزیشن نے بھارتی حکومت کی جانب سے تقاضے پورے کیے بغیر کورونا ویکسین کی منطوری کے اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق

بھارتی ریگولیٹر نے بھارت بائیو ٹیک نامی کمپنی کی بنائی کورونا ویکسین کی منطوری دی ہے۔ ‘کوویکسن’ نامی ویکسین بنانے میں بھارت کے سرکاری اداروں نے بھی اپنا کردار ادا کیا تھا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے خلاف قاعدہ ٹرائل اور ویکسین کے موثر ہونے کے اعداد و شمار شائع کیے بغیر ویکسین کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 686 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 50 ہزار 646 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 31 لاکھ 98 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 60 ہزار 78 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 11 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کیخلاف منصوبہ بندیاں بے نقاب ہو گئیں، وزیر خارجہ

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 18 اور 77 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں