کراچی پولیس کے بروسلی: انسپکٹر روشن کھرارا


کراچی: کراچی پولیس میں ایک تھانیدار ایسے بھی ہیں جو اسلحہ چلانے کے ساتھ مارشل آرٹ کے بھی ماہر ہیں۔ کراٹوں کے ماہر افسر اپنی منفرد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اب تک کئی مجرموں کو گرفتار کر چکے ہیں۔

محض دس سیکنڈز کے دوران تین ہڈیا ں توڑ دینے کی صلاحیت رکھنے والے والے کراچی پولیس کے ایس ایچ او روشن کھرارا جرائم پیشہ افراد کو سیکنڈوں میں کرارا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دبنگ ایس ایچ او نہ صرف مارشل آرٹ اور جوڈ وکراٹے کے ماہر ہیں بلکہ نن چکو بھی ایسے چلاتے ہیں کہ بروسلی کی یاد آجائے۔

ایس ایچ او روشن کھرارا اسلحہ چلانے کے ساتھ باکسنگ اور کک باکسنگ کےگر بھی گرجانتے ہیں اور اب تک کئی ملزموں کو دو دوہاتھ کرنے کے بعد سلاخوں کے پیچھے پہچانے میں کردار اداکر چکے ہیں۔

با صلاحیت پولیس افسر جسمانی اعتبار سے چاق و چوبند ہونے کے ساتھ عوام دوست بھی ہیں، گشت پر نکلتے ہیں تو شہریوں کو لٹیروں سے بچنے کی تدابیر بھی بتاتے ہیں۔

25 برس سے پولیس کی وردی پہن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ انسپکٹر روشن کھرارا مارشل آرٹ اور جوڈو کراٹوں کے کئی مقابلے بھی اپنے نام کرچکے ہیں،جلد ہی نوجوان لڑکے لڑکیوں کو سلیف ڈیفنس کی مفت تربیت فراہم کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں