انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے مہنگا

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں  ڈالر 15 پیسےمہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ  کر 159.98 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: فی تولہ سونا 300 روپے سستا

رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض سے لے کر اب تک وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کورونا کی شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وبا کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی۔


متعلقہ خبریں