سی این جی: جنوری کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری

سندھ: سی این جی اسٹیشنز اچانک پیر تک بند کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: سی این جی اسٹیشنز سے متعلق وزارت پٹرولیم کا جنوری کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان سامنے آگیا۔

وزارت پٹرولیم نے جنوری میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 5 دن بند کیے جائیں گے۔

وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو روانہ 2 سو 24 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف) سی ایس ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ 2 سو 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کابینہ نے گزشتہ ہفتے گیس پلان کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں: اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ ستمبر میں پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی تھی۔

اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جس کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاور اسٹیشنز اور آئی پی پیز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی تھی۔ پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا تھا ۔ تاہم گھریلو صارفین، کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں