آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات


اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر غور

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے زلمے خلیل زاد کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بالعموم اورافغان مفاہمتی عمل پر بالخصوص بات چیت کی گئی۔

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل سے ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سےامن واستحکام  کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف سطح پر روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں