مریم نواز کی نواسی کیلیے خریداری: انکل پرویز رشید نے ہاتھ صاف کردیا

مریم نواز کی نواسی کیلیے خریداری: انکل پرویز رشید نے ہاتھ صاف کردیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے نواسی کی چیزوں پر ہاتھ صاف کردیا۔

مزید پڑھیں: بہاولپور: مریم نواز نے نواز شریف کو ویڈیو کال کردی، لیکن کیوں؟

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز بہاولپور ریلی میں شرکت کے بعد لاہور واپسی میں اپنی نواسی سیرینا کے لیے اسٹور سے کچھ چیزیں خریدی تھیں جن میں چپس کا پیکٹ کا بھی شامل تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات رہنے والے سینیٹر پرویز رشید نے سیرینا کے لیے خریدے گئے چپس کے ایک پیکٹ پہ ہاتھ صاف کردیا۔

سینیٹر پرویز رشید جب چپس کے پیکٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو عین اسی وقت مریم نواز کی نگاہ ان پہ پڑی تو انہوں نے ایک تصویر کھینچ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کیپشن کے ساتھ شیئرکی کہ ’’انکل پرویز رشید اپنی بھوک اس سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں جو میں نے سیرینا کے لیے خریدی تھیں‘‘۔

مزید پڑھیں: پنجاب کھڑا ہوگیا ہے، استعفے دیے تو حکومت کا کام تمام ہوجائیگا: مریم نواز

مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی جانے والی ویڈیو اور تصویز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کے صارفین مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھ کر اس پر دلچسپ انداز میں تبصرہ بھی کررہے ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات چیت کررہی ہیں اور اسٹور میں رکھے ہوئے کھلونے دکھا کر معلوم بھی کررہی ہیں کہ انہیں کون سے کھلونے چاہئیں؟

لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان عوامی سہولت کے مطابق کریں گے، مریم نواز

مریم نواز نے اسی سفر میں بذریعہ موٹروے واپسی پر اپنے والد میاں نواز شریف کا موٹروے بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں