ممتاز صحافی و کالم نگار رؤف طاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ممتاز صحافی و کالم نگار رؤف طاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور: ممتاز صحافی و کالم نگار رؤف طاہر کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد لیک سٹی ( ایم ون) میں ادا کردی گئی جس میں معروف صحافیوں، سیاستدانوں و سماجی کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

کراچی: ممتاز صحافی عبدالحمید چھاپرا کا انتقال ہو گیا

سینئر صحافی رؤف طاہر کا پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ 68 سالہ معروف کالم نگار کو دل کا دورہ صبح اس وقت پڑا تھا جب وہ یونیورسٹی جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

نمائندہ ہم نیوز طارق ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

رؤف طاہر کا شمار ملک کے انتہائی سینئر و ممتاز صحافیوں میں ہوتا تھا۔ ان کا دور صحافت کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد اخبارات و جرائد میں خدمات سر انجام دیں۔ ان کے قارئین بڑے ذوق شوق سے ان کے تحریر کردہ کالم پڑھا کرتے تھے۔

رؤف طاہر نے بحیثیت صحافی بیرون ملک بھی خدمات سرانجام دیں۔ وہ ایک معروف میگزین کے ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے تھے لیکن پھر اس کی اشاعت جب بند ہوئی تو انہوں نے رخت سفر باندھ لیا اور پاکستان واپس آگئے۔

ممتاز کالم نگار عرفان حسین کا انتقال ہو گیا

وطن واپسی پر رؤف طاہر نے دوبارہ کالم تحریر کرنے شروع کردیے تھے۔ وہ ایک نجی یونیورسٹی سے بحیثیت وزیٹنگ پروفیسر بھی وابستہ ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں