کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: ہلاک ملزم کے اہل خانہ کا تھانے کے باہر احتجاج

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: ہلاک ملزم کے اہل خانہ کا تھانے کے باہر احتجاج

کراچی: گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ملزم کے اہل خانہ نے سائٹ اے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور تھانے کا گھیراؤ کیا۔

لواحقین  نے الزام لگایا کہ پولیس نے نوجوان سلطان نذیرکی ہلاکت کے بعد اسے ڈاکو ظاہر کیا۔ سلطان پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہوا۔ سلطان نذیرکا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ایک گھنٹے میں دو مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان ہلاک

مشتعل لواحقین کا کہنا تھا کہ سلطان نذیر کراچی کے علاقے میٹروول میں رہائش پذیر تھا۔ سلطان کراچی میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ  کام بھی کرتا تھا۔

دریں اثنا ہم نیوز کی خبر پر ایس ایس پی کیماڑی نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ ایس پی بلدیہ ڈویژن تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔ پولیس اہلکار اگر قصور وار پائے گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں