پاکستان: 24 ممالک سے آنے والے مسافر کورونا ٹیسٹ سے مستشنیٰ

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات 18 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئیں

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کا اطلاق 31 جنوری 2021 تک کے لیے کیا گیا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق سی اے اے نے اس ضمن میں مختلف ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ کیٹگری اے میں شامل 24 ممالک سے آنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ دیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق سعودی عرب، چین، آسٹریا، قازقستان، سنگاپور، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، ناروے، نیوزی لینڈ اور مالدیپ سمیت دیگر 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید ایک ہزار 895 افراد متاثر

سی اے اے کی جانب سے ترتیب دی جانے والی کیٹگری بی میں ایسے ممالک شامل ہیں جہاں سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کم از کم آٹھ دن قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

اخبار کے مطابق کیٹگری سی میں ایسے ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں سے ملک میں آنے والے مسافروں کو آمد پر بھی کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ اخبار کے مطابق سی اے اے نے تاحال کیٹگری سی میں کسی بھی ملک کو شامل نہیں کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق

اخبار کے مطابق جن ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل کورونا کی منفی رپورٹ لازمی دینا ہو گی ان میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں