امریکی کانگریس: ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل منظور

ملالہ یوسف زئی کا یاد داشتوں پر مشتمل کتاب لکھنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ ایکٹ منظور کرلیا ہے۔ امریکی سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد پاکستانی خواتین کے لیے اسکالر شپ کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق بل میں یوایس ایڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرام کے تحت 50 فیصد اسکالر شپ پاکستانی خواتین کو دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گذشتہ سال مارچ 2020 میں منظور کیا تھا۔ اس بل کو اب سینیٹ سے منظوری مل گئی ہے۔

ملالہ کا والدین، دوستوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کرنے کا جشن، کیک کاٹا

امریکی قواعد و ضوابط کے تحت بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے آکسفرڈ یونیورسٹی برطانیہ سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

برطانوی شاہی جوڑا ملالہ یوسف زئی کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کرے گا

ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں امن کے نوبل پرائز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی۔


متعلقہ خبریں