وزیر داخلہ شیخ رشید کے سانحہ مچھ کے لواحقین سے مذاکرات ناکام


کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سانحہ مچھ کے لواحقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات اس لحاظ سے ناکام ہو گئے ہیں کہ ہزارہ برادری نے وزیر داخلہ کی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بلوچستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،11مزدور جاں بحق

احتجاجی دھرنے میں موجود مظاہرین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو گزشتہ روز سے سڑک پہ رکھ کر لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد احتجاج کررہے ہیں۔

کوئٹہ: مچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری

ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی آمد پر ہزار برادری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان شرکا سے بات چیت کے لیے خود آئیں۔ احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی تدفین سے بھی انکار کردیا ہے۔

ہزارہ برادری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاہ کسی دوسرے سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔

مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناؤنا اقدام ہے، صدر مملکت

کوئٹہ آمد کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ مچھ ظلم و زیادتی ہے اور اس ساںحے پر شرمندہ ہوں۔

ہم نیوز کے مطاق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مظاہرین کو بتایا کہ وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سانحہ مچھ کے مجرمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکت پر احتجاج، وزیراعظم کا نوٹس

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے 15 لاکھ روپے متاثرہ خاندانوں کو فی کس ادا کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے سانحہ مچھ کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔


متعلقہ خبریں