کورونا وائرس: اموات میں 61 سے 70 سال کے افراد سب سے زیادہ


لاہور: کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے افراد کی ہوئیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 31 سے 40 سال کے عمر کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے تاہم سب سے زیادہ اموات کی شرح 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی رہی۔

موذی وبا سے متاثرہ ہونے والوں 31 سے 40 سال کے افراد کی شرح 25 فیصد رہی جبکہ متاثرین میں 21 سے 30 سال کی عمر کے 18 فیصد افراد تھے۔ 41 سے 50 سال کے 18 فیصد اور 51 سے 60 سال کے افراد کی شرح 15 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر وبا سے متاثر ہونے والوں میں ایک سے 10 سال کی عمر کے 9 فیصد بچے بھی شامل ہیں جبکہ متاثرین میں 9 فیصد 11 سے 20 سال کے بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید59افراد جاں بحق

اموات میں 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کا تناسب 28 فیصد رہا اور مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں میں 26 فیصد افراد 51 سے 60 سال کی عمر کے لوگ تھے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 11 سے 20 سال کے بچوں کی شرح اموات ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں