لاہور: منشیات کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ 

لاہور: منشیات کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ 

فوٹو: فائل


لاہور: اہل لاہور کے لیے پریشان کن خبر آ گئی، پنجاب کے دارالحکومت میں منشیات کیسز کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہونے لگا ہے۔ 

منشیات کیسز میں آئے روز اضافہ نے اہلیان لاہور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 2020 کے دوران لاہور سیشن کورٹ میں منشیات کے  تین ہزار سے زائد کیسز کا اندراج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد منشیات ایکٹ:خیبرپختونخوا حکومت اور وفاق آمنے سامنے

2020 میں منشیات کے دو ہزار 992 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2019 میں ایک ہزار 614 مقدمات کا اندراج ہوا تھا۔

سیشن کورٹ لاہور نے گزشتہ سال کے دوران ایک ہزار 126 مقدمات کے فیصلے سنائے، دو ہزار 72 کیسز اب بھی فیصلوں کے منتظر ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق کیسز کے التواء کا سب سے بڑا سبب پرانا نظام ہے جبکہ ناقص تفتیش اور پراسکیوشن کے باعث ملزمان آزاد ہو جاتے ہیں۔

ہم نیوز سے قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ تفتیش اور ایف آئی آر کا اندارج کا وہی روایتی طریقہ کار ہے جس کے باعث ملزمان کیفرکردار تک نہیں پہنچ پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک اور منصوبہ شروع کرنے کی تیاری

2020 میں ہر ماہ سوا دو سو سے زائد منشیات کے مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ چار سو اسی ملزمان نے مقدمات کی پیروی کی اور ایک ہزار 145 کیسز کے یک طرفہ فیصلے کیے گئے۔


متعلقہ خبریں