صبا قمر کو روزانہ پھول بھیجنے والے کی تلاش 

صبا قمر کو روزانہ پھول بھیجنے والے کی تلاش 

لاہور: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو روزانہ پھول بھیجنے والے نامعلوم شخص کی تلاش ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر گزشتہ چند روز سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ صبا قمر کو روزانہ ایک نا معلوم مداح گلدستے اور تحائف بھیجتا ہے جس کا اداکارہ شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔

اب صبا قمر نے پھول بھیجنے والے نامعلوم مداح کی تلاش شروع کر دی ہے اور پھول بھیجنے والے کے نام  انسٹا اسٹوری پر پیغام دیا ہے کہ میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے پھولوں کی تصویر کے ساتھ نامعلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں کے ساتھ تحریر کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے آئیسولیشن میں سالگرہ کا کیک کاٹا

صبا قمر نے مزید لکھا کہ یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہے، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں‘۔

اداکارہ نے پیغام کے آخر میں لکھا کہ میں آپ کی منتظر ہوں۔


متعلقہ خبریں