نیب نے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

فائل فوٹو


پشاور: قومی احتساب بیورو( نیب) نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کے خلاف  احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق موسی خان کیخلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیب ریفرنس میں دائر ہے کہ موسیٰ خان نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔

سابق ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر موسیٰ خان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ موسیٰ خان اور دیگر ملزمان نے مختلف پراجیکٹس میں بھی خوردبرد کیا۔

سابق ڈسٹرکت فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) موسیٰ خان نیب نے گرفتار بھی کیا تھا۔ موسیٰ خان کے بڑے بیٹے مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکرٹری ہیں۔

موسیٰ خان بلوچ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحصیل پہاڑپور کے امیر بھی رہے ہیں۔ موسیٰ خان بلوچ سال 2017 میں ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

سرکاری ملازمت کے بعد انھوں نے جمعیت علمائے اسلام میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں