پالتو کتے کو مارنے کے مقدمہ میں ملوث وکیل کی ضمانت منظور

پالتو کتے کو مارنے کے مقدمہ میں ملوث وکیل کی ضمانت منظور

لاہور: پالتو کتے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث وکیل کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں ملزم احمد عمر ثاقب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزم بیرسٹر احمد عمر ثاقب کو 13 جنوری تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ احمد عمر ثاقب نے ہمسائے کے پالتو کتے کو نیو ائیر نائٹ کو 3 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے پہلے مؤقف اختیار کیا کہ کتے نے ان کی بیٹی پر حملہ کیا جبکہ پولیس کے سامنے عمر ثاقب نے غیر شادی ہونے کا بیان دیا۔ مدعی مقدمہ حجاب عمر کے مطابق کتا ملزم کے گھر کے پاس بھی نہیں گیا تھا۔

پٹ بل نسل کے نایاب کتے کے مالک نے اپنے پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ان کے پالتو کتے ’چک‘ کو پڑوسی نے تین گولیاں مار کر مار دیا۔


متعلقہ خبریں