حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس کو احتجاج کا شوق ہے پورا کرے۔ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم احتجاج کے دوران کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کو احتجاج کی اجازت دی جائے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جعلی حکومت سے ہم مذاکرات نہیں کر سکتے، مولانا فضل الرحمان

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے حالیہ دورہ کوئٹہ دورہ رپورٹ پیش کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بہاولپور میں پی ڈی ایم کے بینر تلے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں گے اور ہم کشمیرفروشوں کے خلاف آواز بھی اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں