انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا


اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں  ڈالر 160.33 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 36 پوائنٹس کمی ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 44 ہزار 650 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں  ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ  کر 159.98 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: فی تولہ سونا 300 روپے سستا

رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض سے لے کر اب تک وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کورونا کی شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وبا کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی۔


متعلقہ خبریں