نیب کے سورج کا پورے پاکستان میں چمکنا اچھی بات ہے، شہباز شریف


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگرنیب کا سورج پورے پاکستان میں چمک رہا ہے تو اچھی بات ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان پر چمک رہا ہے۔

شہباز شریف نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خیبرپختونخوا کی طرف توجہ دیں۔

مینارپاکستان پر جلسے کے حوالے سے عمران خان کے چیلنج کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو اپنے 2011 اور 2018 کے جلسوں کا موازنہ کرنا چاہیے۔

اپنے سیاسی حریفوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ انہیں بلا معاوضہ خدمت کے گر سکھانے کو تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں