کابینہ: کورونا ویکسین کی خریداری کیلیے پیپرا قوانین سے استشنیٰ کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین کی خریداری کے لیے پیپرا قوانین (رولز) سے استشنیٰ کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ

ہم نیوز نے یہ بات ذمہ دار ذرائع سے بتائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے اراکین کی تقرری کی منظوری دیدی جب کہ 1997 میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ مؤخر کردیا۔

مزید پڑھیں: اربوں کی ریکوری: وزیراعظم کی نیب و اینٹی کرپشن کو شاباش

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی جب کہ نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق مؤخرکی گئی جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم بحران: تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش،وزراء کا سخت ایکشن کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دیدی اور متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کا استعفی ٰبھی منظور کرلیا۔


متعلقہ خبریں