مچھ متاثرین کو انصاف دلانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مچھ متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

کابینہ: کورونا ویکسین کی خریداری کیلیے پیپرا قوانین سے استشنیٰ کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہی۔ اجلاس میں اسامہ ستی سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے اکابرین سے ہونے والی ملاقات اور بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناؤنا اقدام ہے، صدر مملکت

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے وفاقی کابینہ کو اسامہ ستی کے والدین کی جانب سے اپنائے جانے والے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔ کابینہ نے اسامہ ستی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سانحہ مچھ: وزیر داخلہ سے مذاکرات ناکام، ہزارہ قبیلہ کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واضح طور پر کہا کہ حکومت سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل برائے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ ستی کے واقعے پر انصاف ہو گا۔


متعلقہ خبریں