مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید

وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو نوکری پر کس نے رکھا، سمجھ سے بالاتر ہے، دونوں کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وقار یونس کوچ کم اور کمنٹریٹر زیادہ ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن لاہور قلندرز نے پریس کانفرنس میں مصباح الحق اور وقار یونس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو تو کوئی اسکول کی نوکری بھی نہ دے، کوئی بھی ٹیم لیول فور سے کم کسی کو کوچ نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں: سینیٹر فیصل جاوید قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرتے ہیں، محمد آصف کا الزام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باولنگ کوچ  عاقب جاوید نے نوجوان باولرز کی گیند پھیکنے کی رفتار کم ہوجانے کے سوال پر بھی وقار یونس کو قصور وار ٹھہرایا اور کہا وقار یونس کوچ کم کمنٹریٹر زیادہ ہیں، سیریز ختم ہوتے ہی وہ آسٹریلیا چلے جاتے ہیں، فاسٹ باولنگ کی کوچنگ ٹیکنیکل جاب ہے، باولر کا اسٹیمینا، ڈائٹ اور دیگر چیزوں کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔

عاقب جاوید نے سی ای او وسیم خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو بندہ پاکستان میں نہیں رہتا، وہ چاہے جتنا بڑا نام بھی ہو کچھ نہیں کرسکتا، قومی ٹیم میں گذشتہ اڑھائی سالوں کے دوران متعدد تبدیلیاں کرنے پر بورڈ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں