نیب: لیگی رہنما خواجہ اصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

Khawaja Asif

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اربوں کی ریکوری: وزیراعظم کی نیب و اینٹی کرپشن کو شاباش

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بنک اکاؤنٹس خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے بے نامی اداروں کے نام پر کھلوائے گئے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے اراکین کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔

مزید پڑھیں: صرف 81 کروڑ کا کیس، کچھ نکال تو لیتے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق گرفتار خواجہ آصف سے دوران تفتیش استفسار کیا جائے گا کہ بھاری رقوم کس مد میں ان کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئیں؟

نیب ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف سے بے نامی اداروں کے اکاؤنٹس میں موجود اور اس کے تعلق کی بابت بھی دریافت کیا جائے گا۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ خواجہ آصف سے ان کے بے نامی اداروں کے متعلق بھی روبرو بٹھا کر تفتیش ہو گی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے وکیل چودھری نجم الحسن ایڈووکیٹ کا ہم نیوز کے مطابق کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے جو کمایا اورپرانکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے اثاثوں میں واضح فرق ہے، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق چودھری نجم الحسن ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا سب کچھ ڈیکلیئرڈ ہے اور ریکارڈ پر بھی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں