بھارت میں برڈ فلو: ہزاروں مرغیاں ذبح، سینکڑوں پرندے ہلاک

بھارت میں برڈ فلو: ہزاروں مرغیاں ذبح، سینکڑوں پرندے ہلاک

اسلام آباد:  دنیا عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نجات حاصل نہیں کرسکی ہے کہ اب برڈ فلو نے بھی دستک دے دی ہے۔

کورونا وائرس کا خوف

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں خطرناک برڈ فلو بری طرح سے پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہزاروں مرغیاں و بطخیں ذبح کی جارہی ہیں تو سینکڑوں پرندے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں، بطخیں اور کوؤں سمیت جب ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی اموات ہو چکی ہیں تو بھارت کی چھ ریاستوں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے شروع کردیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں دو اقسام کے برڈ فلو پائے گئے ہیں جن میں ایچ فائیو این ون اور ایچ فائیو این ایٹ شامل ہیں۔ ان کی تصدیق مختلف اقسام کے پرندوں پر کیے جانے والے ٹیسٹس کے باعث ہوئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی جنگلی حیات کے سربراہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے دو ہزار سے زائد ایسے پرندوں کے ڈھانچے ملے تھے جو ہجرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی تقریباً 600 پرندے مرے ہوئے ملے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں؟

انتہائی سرد موسم میں وسطی ایشیائی ریاستوں سے پرندوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کا رخ کرتی ہے اور موسم بہتر ہونے پر واپس اپنے علاقوں میں چلی جاتی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں حکام نے فوری طور پر پولٹری مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔ برڈ فلو سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک کیرالہ میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار سے زائد بطخیں مر چکی ہیں۔ اسی علاقے میں 35 ہزار سے زائد پولٹری پرندوں کو ذبح بھی کیا جا چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مرغیاں مرچکی ہیں۔ بھارتی حکام کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں بھی کوے برڈ فلو کے سبب موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

کابینہ: کورونا ویکسین کی خریداری کیلیے پیپرا قوانین سے استشنیٰ کی منظوری

برڈ فلو اس سے قبل جب دنیا میں پھیلا تھا تو اس نے لاکھوں مرغیوں کو موت سے ہمکنار کردیا تھا جب کہ لاکھوں مرغیاں ذبح بھی کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں