کووڈ-19: اجتماعی قوت مدافعت پیدا کرنیوالا پہلا ملک؟

کووڈ-19: اجتماعی قوت مدافعت پیدا کرنیوالا پہلا ملک؟

اسلام آباد: جمہوریہ پالاؤ دنیا کا پہلا اور واحد ملک ہو گا جس کے تمام شہریوں کو نہ صرف کورونا ویکسین لگ چکی ہو گی بلکہ اس کا ایک بھی شہری عالمی وبا سے متاثر بھی نہیں ہوا ہو گا۔

کورونا وائرس: اموات میں 61 سے 70 سال کے افراد سب سے زیادہ

عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چھوٹے جزائر پر مشتمل جمہوریہ پالاؤ میں آج تک ایک بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن حکومت کی جانب سے تمام شہریوں کو ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 459 اسکوائر کلومیٹر پرمحیط جمہوریہ پالاؤ کی کل آبادی تقریباً 18 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات 18 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئیں

نشریاتی ادارے کے مطابق جمہوریہ پالاؤ جو بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ہے، اس لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک ہو گا کہ جس کی کل آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہو گی اوریہ ویکسین ایک ایسے وقت میں لگی ہوگی کہ جب وہاں پرکورونا کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق موڈرینا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ جمہوریہ پالاؤ پہنچ چکی ہے اور مقامی محکمہ صحت کے مطابق تین جنوری سے ویکسین کی خوراک دینے کا عمل شروع بھی کردیا گیا ہے۔

جمہوریہ پالاؤ کی حکومت نے کورونا ویکسین کی پہلی لہر کے آغاز ہی میں اپنی سرحدیں مکمل طور پر بند کردی تھیں اورگزشتہ سال اپریل سے شہریوں کے کورونا ٹیسٹ شروع کردیے تھے۔

لندن: کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے ذمہ دار اسکولز قرار

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق غالب امکان ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف اجتماعی مدافعت پیدا کرنے والا پہلا ملک جمہوریہ پالاؤ بن جائے۔


متعلقہ خبریں