بلاول حکومت کے غیر اعلانیہ اتحادی ہیں، ترجمان ایم کیو ایم

بلاول حکومت کے غیر اعلانیہ اتحادی ہیں، ترجمان ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلاول کی سیاست شعبدہ اور دکھاوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔

موجودہ حکومت میں کسی کو بھی حقوق نہیں مل رہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ بلاول حکومت کےغیراعلانیہ اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کس منہ سے متحدہ کو حکومت سے باہر آنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر ہمیں سمجھ نہیں آتی ہے تو پی پی کا وفد مرکزکیوں بھیجا تھا؟

پی پی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم میں وعدہ کرکے استعفے نہ دینے کی مجبوری بتائیں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 50 سال میں پی پی نے سندھ کو برباد کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ وفاق سےعلیحدگی کی صورت میں سندھ کا ٹولہ وفاق پرمسلط ہوجائے گا۔

مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہونے کا مشورہ 

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم کی موجودگی سے کرپٹ مفاد پرست ٹولہ اقتدار میں آنے سے دور ہے۔


متعلقہ خبریں