ایف آئی اے: نئے سال میں منی لانڈرنگ کا پہلا مقدمہ درج

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نےرواں سال میں منی لانڈرنگ کا پہلا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

غربت اور افلاس کی وجہ اربوں کی منی لانڈرنگ ہے، چیئرمین نیب

ہم نیوز نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: پاپڑ والا، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا بھی سامنے آ گیا

ملزم منیر احمد خان پر دو کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی خرد برد کا الزام ہے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ 2011 سے 2020 کے درمیانی عرصے میں گیارہ کروڑ روپے ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

پنجاب کالونی کے رہائشی منیر احمد پر کراچی میں دو مقامات پر جائیدادیں بنانے کے بھی الزامات ہیں۔

اینٹی منی لانڈرنگ کا دائرہ اختیار صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملزم منیر احمد نجی کمپنی میں ویئر ہاؤس انچارج ہے۔ ملزم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے سے گرفتار ہے۔


متعلقہ خبریں