کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

کابینہ: کورونا ویکسین کی خریداری کیلیے پیپرا قوانین سے استشنیٰ کی منظوری

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔

لندن: کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے ذمہ دار اسکولز قرار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تقریباً دو ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں ںے قرنطینہ کرلیا تھا۔

فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عثمان بزدار نے خود کو 14 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

کورونا وائرس: اموات میں 61 سے 70 سال کے افراد سب سے زیادہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق عثمان بزدار کو ایک دن پہلے سے ہلکے بخار اور فلو کی شکایت ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں