کورونا: برطانیہ میں لاک ڈاؤن، پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے بند

برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا

لندن: برطانیہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

لندن: کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے ذمہ دار اسکولز قرار

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ میں نافذ ہونے والے تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو بند کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو چھ جنوری سے تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

کورونا کے باوجود برطانیہ نے معاشی طور پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے اور دیگر شہروں میں قائم قونصل خانوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی خاطر بند کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات 18 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئیں

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈوں اور پاسپورٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے آن لائن سروسز کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں