کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو وائٹ واش کردیا

دوسرا ٹیسٹ: قومی بیٹنگ لائن پھر ناکام

فائل فوٹو


کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور اسے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں  بھی فلاپ ہوگئی۔ ٹاپ آرڈر چلا اور نہ ہی  مڈل آرڈر نے  بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں186 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔

شان مسعود صفرپرآوٹ ہوئے، عابدعلی26، حارث سہیل15، فواد عالم16، محمد رضوان 10، اظہرعلی37، فہیم اشرف28 اور نائٹ واچ بیٹسمین محمد عباس بھی تین رنزپرہمت ہارگئے۔

کیوی فاسٹ باولر کائل جیمیسن نے دوسری اننگ میں بھی شاندار بالنگ کی اور 6پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے پہلی اننگ میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں نے297 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلا ٹیسٹ ہار گیا

نیوزی لینڈ نے جب اپنی پہلی اننگز شروع کی تو 71 رنز پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ  گئے تھے۔ کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو باون رنز پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب ٹام بلنڈل فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کو بھی پویلین بھیج دیا۔78رنز پر پاکستان کو تیسری کامیابی ملی جب محمد عباس نے راس ٹیلر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کیویز بلے باز ہنری نکولزپرقسمت مہربان رہی۔ شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان نے کیچ پکڑا لیکن امپائر نے نو بال قرار دے دی اور 86 رنز پر رضوان نے آسان کیچ بھی ڈراپ کردیا۔

کیویز کی جانب سے ڈیئرل مچل 102 اور کائل جیمیسن 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کپتان ولیمسن ڈبل سنچری کے بعد آوٹ ہوئے جب کہ ہینری نکولز نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں