کورونا وائرس: دنیا میں 8 کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 78 ہزار 629 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ سات ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 65 ہزار 664 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 151 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 777 اور 78 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 33 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 59 ہزار 951 ہے۔

فرانس میں 26 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار 282 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 27 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور 76 ہزار 305 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 22 لاکھ 70 ہزار 101 افراد متاثر اور 21 ہزار 879 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 21 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 76 ہزار 329 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں