پی ڈی ایم آج بنوں میں پاور شو کرے گی

پی ڈی ایم آج بنوں

فوٹو: ہم نیوز


بنوں: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے آج بنوں میں جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیج تیار کردیا گیا ہے اور پنڈال میں کرسیاں بھی لگ چکی ہیں۔ پنڈال میں سیاسی جماعتوں کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ  لیا ہے۔

پی ڈیم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج بنوں میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلے متفقہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان او رلاہور میں ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت پی ڈی ایم مظاہروں کو نہیں روک سکتی۔ جنوری کا پورا مہینہ باقی ہے،آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرےمیں حکمت عملی پر متوجہ ہیں۔ یہ جعلی اسمبلی ہے، اس کو وقت پورا نہیں کرنے دینا چاہیے۔ ووٹ قوم کی امانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا بہاولپور میں سیاسی پاور شو

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے ساتھ قومی ڈائیلاگ خارج ازامکان ہے۔ قومی ڈائیلاگ کس سے کریں؟

پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں