نیوزی لینڈآئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون

نیوزی لینڈآئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون

فائل فوٹو


دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے27 ٹیسٹ میچ کھیل کر3 ہزار198 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی ریٹنگ118 ہے۔ کیویز نے پاکستان کو وائٹ واش کیا ہے۔

فاسٹ باولر کائل جیمیسن نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دوسرے میچ میں مجموعی طور پر11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو وائٹ واش کردیا

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور تیسرے پر بھارت ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے پر انگلینڈ اور پانچویں پر ساؤتھ افریقہ ہے۔

سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز8،  افغانستان9 اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی پوزیشن ون ڈے میں تیسری اور ٹی20 میں چھٹی ہے۔


متعلقہ خبریں