فیس بک پر پاکستانیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

فیس بک: ہیک ہو گئی، صارفین کا ڈیٹافروخت کیلیے پیش کردیا گیا، روسی میڈیا

فوٹو: فائل


لاہور: فیس بک پر دوستی کا جھانسہ دے کر پاکستانیوں کو لوٹنے والا غیر ملکی گروہ پکڑا گیا۔ گرفتارملزمان پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز بنانے والے عالمی گروہ کا کارندہ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم حکام کے مطابق گرفتار ملزمان ایک بین الاقوامی گروہ  چلا رہے تھے جس میں پانچ نائجیرین جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔

ملزمان پاکستانی افراد کو فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجتے اور  دوستی کرکے ان سے پیسے بٹورتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکا ہے۔ ملزمان غیر ملکی حسیناؤں کی تصویریں دکھاتے اور لاکھوں ڈالر کا لالچ دے کر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: میوزیم سے کھربوں روپے مالیت کے نایاب ہیرے چرانے والا گروہ گرفتار

واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک انتظامیہ سے ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ کیا تھا۔ مارچ میں ایشیا پیسیفک کے فیس بک ہیڈکوارٹزر کی انتظامی ٹیم نے ایف آئی اے اسلام آباد کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں