لکڑی پر خوبصورت کندہ کاری کرنے والا باکمال کاریگر 

لکڑی پر خوبصورت کندہ کاری کرنے والا باکمال کاریگر 

فوٹو: ہم نیوز

اسلام آباد: احمد شاہ ابدالی ایک ایسا کاریگر ہے جو کمال مہارت سے لکڑی پرخوبصورت کندہ کاری کر کے اپنے ہنر سے دیکھنے والوں کو سحرزدہ کر دیتا ہے۔ 

احمد شاہ ابدالی ہاتھوں کی جادوگری سے انتہائی باریک کام کرتے ہوئے لکڑی پر کندہ کاری کا ایسا شاہکار کہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات:لکڑی کا تیار کردہ جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

باکمال کاریگر احمد شاہ لکڑی کا شاہکار بنانے کے لیے سب سے پہلے مناسب لکڑی کی تلاش کرتے ہیں، پھر اس کی کٹائی اور پھرمطلوبہ پیمائش کے بعد لکڑی کونرم کرنے کا مرحلہ بھی خود ہی سرانجام دیتے ہیں۔

اس کے بعد کینوس پرکھدائی کرکے پھر رگڑائی کرنا اور  لکڑی کوجلانا اور دوبارہ رگڑائی کرنا اور رنگ بکھرتے ہی ایسے نقش و نگار ابھارنا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں۔

احمد شاہ کا کام محنت اورمہارت کا امتزاج ہے۔ انہیں لکڑی کو دیمک سے بچانے کے لیے بھی کئی جتن کرنے پڑتے ہیں اور مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شاہ ابدالی کا کہنا تھا کہ میرے فن پارے پوری دنیا میں جا رہے ہیں۔ لوکل سطح پر بھی پورے ملک سے بہت ڈیمانڈ آتی ہے کیونکہ یہ یونیک کام ہے۔

احمد شاہ ابھی تک ہزاروں فن پارے تیار کر چکے ہیں جن میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ اقبال اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر قومی ہیروزکی تصاویر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہزاروں کے حساب سے فن پارے بنا چکا ہوں۔ اگر حکومت سپورٹ کرے تو چاہتا ہوں پاکستان اس  فن میں آگے جائے کیونکہ یہ فن میرے علاوہ کسی کے بعد پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ: لکڑی سے بنا قدیم پل ’چیپل برج‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

احمد شاہ ابدالی کا کہنا ہے کہ معاوضہ بعد کی بات ہے، فنکار کا اصل سرمایہ تو فن پارے کو پہلی نظر میں ملنے والی داد ہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز