وزیراعظم کی ہزراہ برادری سے میتیں دفنانے کی درخواست



اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا۔ لواحقین سے درخواست ہے شہدا کی تدفین کریں۔

انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں۔ شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے۔ سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملنے جاوَں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا ہمسایہ فرقہ وارانہ دہشتگردی کو ہواد ے رہا ہے۔ میں کبھی بھی اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوَں گا۔

وزریراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ ہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم سے ہماری بات ہوئی ہے وہ ضرور آئیں گے۔ گزارش ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کی تدفین کرنی چاہیے۔ تدفین کو وزیراعظم کے دورے سے نہ مشروط کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی تھانے میں کھڑی کر کے پیچھے سے گولیاں ماری گئیں، لواحقین

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہزارہ برادری سے معاملات بیٹھ کر حل کر نے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری دینی فرض کو وزیراعظم کے آنے سے مشروط نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، پاکستان اور ہزارہ کمیونٹی کے دشمن چاہتے ہیں ایسی چیزیں ہوں۔ ماضی کی نسبت بلوچستان میں امن برقرار رہا۔

کوئٹہ کے لوگ اس بات کی گواہی دیں گے کہ حالات بہتر ہوئے، دھرنامظاہرین سے بات کریں گے وہ ہمارے بھائی ہیں۔ دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پہلے دن سے کوشش کر رہےہیں۔

انہوں نے کہا ہم سب پاکستانی ہیں، یہاں پر کسی کو دوسرے سے الگ نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہماری کوشش ہے کہ معاملات کوآگے کی طرف لے کر جائیں۔

جام کمال نے کہا کہ بلوچستان نے 10سال بہت مشکل وقت میں گزارے۔ بلوچستان سےدشمنی رکھنے والے چاہتے ہیں کہ یہاں خرابی پیدا ہو۔ ہزارہ کمیونٹی کوساتھ لےکرچلنا چاہتے ہیں لیکن دشمنوں کو یہ پسند نہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ پاکستان کےخارجی دشمن اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں۔ ہم جب حکومت میں نہیں تھےتو سنتے تھے بیرونی ہاتھ ہیں۔ کلبھوشن جیسےلوگ یہیں سےپکڑے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں