لاہور میں دو بہنیں اغوا کے بعد قتل 

فوٹو: فائل


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہنوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسامہ ستی قتل:گاڑی تھانے میں کھڑی کر کے پیچھے سے گولیاں ماری گئیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو 26 نومبر کو کاہنہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ دونوں کی لاشیں دو روز قبل نالے سے برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس حکام نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں جنہیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ دونوں بہنوں کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز قتل ہونیوالے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو سینے میں گولی ماری گئی، پولیس کا کہنا ہے مقتول محمد علی کی گاڑی جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ملی۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناؤنا اقدام ہے، صدر مملکت

پولیس نے  آن لائن ٹیکسی سروس کی انتظامیہ سے مقتول کی آخری رائیڈ لینے والوں کا ریکارڈ مانگا ہے تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں